ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سرکاری حج سکیم کیلئے درخواست جمع کرانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔
سرکاری سکیم کے لیے حج درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، تاحال سرکاری سکیم کے لیے 63ہزار 400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
سرکاری حج کیلئے 89ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔