ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں تاریخی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب سے لوگوں کے گلی محلوں کی صفائی ہوگی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق ایک قابل وزیر ہے بہت محنت کے بعد آج چند ماہ میں پنجاب میں صفائی کا زبردست مربوط نظام متعارف کرایا ہے، شہروں گائوں کی صفائی ہوگی،دھیان سے ہر گلی و محلے کو صاف کرنا ہوگا، جب مجھے پنجاب ملا تو شہبازشریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف دور میں تو صحت تعلیم انفراسٹرکچر پر کام ہو رہا تھا،سپیڈ سے میٹرو بس، اورنج ٹرین منصوبہ بنا بہترین نظام کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی گئی، مجھے جو پنجاب ملا پچھلے چار سال میں تیزی سی تنزلی کی طرف چلا گیا، چار سالہ دور میں فری ادویات نہیں تھیں ،سکول اور میٹرو بس سٹیشن ٹوٹا ہوا تھا، گلی محلہ شہر کو صاف کرکے زیرو ویسٹ کریں گے۔