سائبر کرائم ترمیمی بل ،فیک نیوز پر5سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا 

سائبر کرائم ترمیمی بل ،فیک نیوز پر5سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا 
کیپشن: Cybercrime Amendment Bill, 5 years imprisonment or Rs 10 lakh fine for fake newsCybercrime Amendment Bill, 5 years imprisonment or Rs 10 lakh fine for fake news

ایک نیوز:حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
سائبر کرائم ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، ڈیجیٹل رائٹس پر و ٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا ،اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرسکتی ہے۔
قانون نافذ کرنے والوں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا،اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا،اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6اراکین ہوں گے۔