ایک نیوز: امریکی سینیٹرز مشرق وسطیٰ میں جنگ بھٹرکانے پر بائیڈن پر برس پڑے، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
امریکی سینیٹربری سینڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، فلسطینیوں کے قتل عام اور بھوکا مارنے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کہتے،غزہ جنگ پر ناکام پالیسی بائیڈن کی میراث بن چکی ہے۔
ڈیموکریٹک سینیٹرکرس وان ہولن نے کہا کہ بائیڈن اسرائیل وفلسطین تنازعہ کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے میں نا کام رہے، بائیڈن کی ناکام خارجہ پالیسی نے دوریاستی حل کے معاملے کو بگاڑ دیا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نےدھمکی دی ہے کہ 20جنوری کو میرے عہدہ سنبھالنےسے پہلےاسرا ئیلی یر غما لیوں کو رہا کیا جائے،20جنوری سے پہلے یرغمالی رہانہ کیا گیاتو مشرق وسطیٰ میں جہنم بھگتنا ہوگا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کیخلاف مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت چکائیں گے، ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی۔
امریکی سینیٹرز مشرق وسطیٰ میں جنگ بھٹرکانے پر بائیڈن پر برس پڑے
Dec 03, 2024 | 11:50 AM