ایک نیوز: جی ایچ کیو حملہ کیس میںانسداد دہشت گردی عدالت نے42ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جی ایچ کیو حملہ کیس میں جاری کیے گئے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کے ورانٹ جاری کئے گئے، راشد حفیظ، لطاسب ستی، راجہ بشارت، بلال اعجاز چھٹہ کے وارنٹ بھی جاری ہوئے۔
گزشتہ روز سماعت میں 75 ملزمان حاضر ہوئے جبکہ 3 جیل میں تھے، سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، خادم حسین جیل میں قید ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم حاضری پر جاری کیے گئے ۔
ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس،ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Dec 03, 2024 | 11:38 AM