سعودی عرب میں چوتھی حج کانفرنس 13سے16جنوری تک ہو گی

سعودی عرب میں چوتھی حج کانفرنس 13سے16جنوری تک ہو گی
کیپشن: The fourth Hajj conference will be held in Saudi Arabia from January 13 to 16The fourth Hajj conference will be held in Saudi Arabia from January 13 to 16

ایک نیوز: سعودی عرب میں چوتھی حج کانفرنس اورایکسپو13 سے16 جنوری تک جاری رہے گی۔
کانفرنس سعودی فرمانرواشاہ سلمان عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت حج وعمرہ کے تحت ہوگی، کانفرنس کامقصد حجاج کی خدمات بڑھانے اورمتعلقہ صنعتوں میں شفافیت اورمسابقت فروغ دینا ہے ۔
4روزہ کانفرنس میں87 ممالک سے وزرا اورممتازشخصیات اورسفارتکارخصوصی شرکت کریں گے، کانفرنس میں47پینل مباحثے،50ورکشاپس اورجدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 280 نمائش ہوگی ۔

واضح رہے گزشتہ ایڈیشن میں ایک لاکھ سے زائد وزیٹرز نے شرکت کی جبکہ 202 معاہدے ہوئے تھے، وزارت خج وعمرہ اور حج ایکسپیرینس پروگرام کے اشتراک سے اس ایونٹ کا مقصد حج خدمات میں اضافہ، جدت کو فروغ دینا اور حج سے متعلق انڈسٹری میں شفافیت اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
وزارت عالمی ماہرین اور شرکا کو اس ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے، رجسٹریشن کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔