ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 680 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1284 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 159 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 1 ارب 76 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 56 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 104,680 جبکہ کم ترین سطح 102,825 پوائنٹس رہی۔