شام کے صدر کاایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی صورتحال پر گفتگو 

Dec 03, 2024 | 08:53 AM

ایک نیوز: شام کے صدر بشارالاسد کاایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 شامی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اوراسرائیل شام کوتقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، امریکا اورمغربی ممالک شام کانیانقشہ جاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شام کی صورتحال سے خطے کے دیگر مما لک بھی محفوظ نہیں رہیں گے،شمالی شام میں باغیوں کےحملے خطے میں نئی جنگ کاآغاز ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ بحران پرقابو پانے کیلئے شام کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، خطے میں دہشت گردی پھیلانے کی اسرائیلی سازشوں کوناکام بنادیں گے، شام کی سالمیت کونقصان پورے خطے کیلئے ایک دھچکا ہوگا۔
دوسری جانب ایران اور ترکیہ نے اتفاق کیا ہے کہ شام کو دہشتگردی کاگڑھ نہیں بننے دیں گے،عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ شام کی خطرناک صورتحال خطے کے تمام ممالک کوتاثر کرے گی،شامی حکومت اوراس کی فوج کی مکمل حمایت کریں گے۔
ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ شا م میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ایرانی موقف کی حمایت کرتے ہیں،ہم نہیں چاہتے خانہ جنگی شدت ختیار کرے ،ثالثی کےلئے تیار ہیں، خطے میں تباہی روکنے کیلئے ایران کیساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔    

مزیدخبریں