روس نے یوکرین پر 60بیلیسٹک میزائل داغے ہیں:ترجمان یوکرینی انٹیلیجنس  

Dec 03, 2024 | 08:36 AM

ایک نیوز: ترجمان یوکرینی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر شمالی کوریا کے60بیلیسٹک میزائل داغے ہیں۔
ترجمان یوکرینی انٹیلی جنس کے مطابق میزائلوں کو پرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیا تھا، روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے کئی فوجی مارے جاچکے ہیں،شمالی کوریا نے روس کو 100سے زاہد بیلسٹک میزائل اور50لاکھ توپ کے گولے فراہم کیے۔
دوسری جانب صہیونی ریاست کی جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں،جنوبی لبنان کے قصبے مراجیعون میں اسرائیلی بمباری ،ایک شخص شہیدہو گیا۔
 لبنانی عہدیدار نے جنگ بندی کمیٹی سے اسرائیل کو خلاف ورزی سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے،سپیکر لبنانی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونے پر زور دے۔    

مزیدخبریں