ایک نیوز: رات گئے لاہور میں بادلوں نے رنگ جمایا ،شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
ٹاون شپ، گرین ٹاون ، ماڈل ٹاون، نشتر، چونگی امر سدھو، اچھرہ میں بوندا باندی رائیونڈ، علی ٹاون ،ٹھوکر نیاز بیگ ،کینال روڈ میں بوندا باندی ہوئی، بوندا باندی کے باعث ہوا میں خنکی بڑھ گئی ، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہے گا،قلات میں کم ازکم درجہ حرارت ایک ،کوئٹہ میں 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ،نوکنڈی میں 5 سبی میں 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ ،گوادر میں 14، تربت میں16 اورجیونی میں 15سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
بھیرہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
رات گئے لاہور میں بارش،بوندا باندی سے موسم خوشگوار
Dec 03, 2024 | 08:16 AM