سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا
کیپشن: Sindhi Culture Day was celebrated with great enthusiasm

ویب ڈیسک:سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے یومِ ثقافت منایا گیا، اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، تھر پارکر، جام شورو، خیرپور اور ڈیرا مراد جمالی سمیت دیگر شہروں میں سندھی ثقافت کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں، لوک گیتوں کی دھنوں پر نوجوانوں اور بچوں نے رقص کیا۔
سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر کراچی پریس کلب ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں خواتین ہوں یا بچے سب کا جوش خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا  تھا۔ نوجوانوں کا تو کیا ہی کہنا تھا ، سریلی نغموں اور موسیقی کی دھن نے گویا سب کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا تھا ۔
کراچی کی سڑکوں پر ہر طرف سندھ کی ثقافت کے رنگ نظرآئے، سندھی گانوں پر روایتی رقص لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔
حیدرآباد کے مقامی کالج میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گاوں کی منظر کشی کی گئی، روایتی شادی اور علاقائی گیتوں پر رقص کرکے سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا گی۔