خواجہ آصف کا نئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرپرطنز 

Dec 03, 2023 | 21:18 PM

ویب ڈیسک:سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرپرطنزکےنشترچلادیئے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ(ایکس ) پر نئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا پوسٹر شیئر کردیا اور لکھا کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کے 2008 سے 2022 تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے اور 2022 میں وہ پی ٹی آئی میں آئے۔
خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ ایک سال کے اندر عمران خان کو آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اس کے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ عمران خان اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں،  جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کیلئے دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہو تاہے۔
سابق وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ یہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے کوئی شرم کوئی  حیا کا مقام ہے؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

مزیدخبریں