ویب ڈیسک:اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا۔کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔
سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق
Dec 03, 2023 | 21:11 PM