ایک نیوز : پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی اور یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔
نومبر2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان 2023 سے 2027 کی مدت کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبر کے طورپردوبارہ منتخب ہوگیا۔
15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیےتھے۔اس کے علاوہ پاکستان نے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے بھارت کو شکست دی۔
وائس چیئرمین کیلئے 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 اور بھارت نے18 ووٹ حاصل کیے، یہ کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پربہت بڑی کامیابی ہے۔
پاکستان کے پاس 2023 سے 2025 تک یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ رہے گی۔
یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور پاکستان کا 2027 تک یونیسکو بورڈ کا ممبر منتخب ہونا اہم سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یونیسکو کے مشترکہ اہداف کیلئے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔