ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی ایئرپورٹ پر اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل تصاویر پر وضاحت پیش کردی ۔
شاہین شاہ آفرید ی کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔
قومی کرکٹر نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔