کرکٹر افتخار احمد کی تبصرے کرنیوالے سابق کرکٹر پرکڑی تنقید

کرکٹر افتخار احمد کی تبصرے کرنیوالے سابق کرکٹر پرکڑی تنقید
کیپشن: Cricketer Iftikhar Ahmed criticizes former cricketer for making comments

ویب ڈیسک: پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کرکٹرز کا ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم کے لیے نیگیٹو باتیں کرنا مناسب نہیں ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ لیجنڈ کرکٹرز کی تنقید کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتی ہے، آسٹریلین ٹور پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں، پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ینگ بولرز ہیں انھیں بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے ۔
افتخاراحمد کا کہنا تھاکہ  مشکل ہوگی لیکن پاکستان ٹیم میں بڑے نام ہیں جن سے بڑی اننگز کی امید ہے۔ بابر اعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد، کپتان شان مسعود، امام الحق تمام ہی پلیئرز  پرفارم کرتے ہیں، یہ تمام کھلاڑی ایڈجسٹ ہوکر لمبی اننگز لگائیں گے اور پاکستان کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔