سندھ کلچر ڈے پاکستان کی پہچان ہے،مریم نواز 

سندھ کلچر ڈے پاکستان کی پہچان ہے،مریم نواز 
کیپشن: Sindh Culture Day is the identity of Pakistan, Maryam Nawaz

ویب ڈیسک :ن لیگ کی سینئرنائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ سندھ کلچر ڈے مبارک ہو، اجرک، سندھی ٹوپی اور دستار پوری دنیا میں سندھ اور پاکستان کی پہچان ہے۔
مریم نوازکا پیغام میں کہنا تھاکہ صوبہ سندھ وفاق پاکستان کا خوبصورت اور منفرد پھول ہے۔سندھ کی تہذیب و ثقافت امن، برداشت، مہمانوں کی خدمت، مظلوم کی مدد اور بہادری کی روایات سے سجی ہے۔ حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبد الطیف بھٹائی جیسے اللہ والوں کے وجود سے یہ دھرتی مزید ممتاز ہوگئی۔
ن لیگ کی سینئرنائب صدر مریم نواز کاکہنا تھاکہ سندھ ماروی کی ناقابل فراموش داستان رکھنے والی دھرتی ہے، اس کے رنگ جدا، منفرد اور دل تسخیر کرلینے والے ہیں ۔سیاست ہو یا ثقافت،معیشت ہو یا معاشرت، شہر ہو کہ دیہات سندھ کی خاص تہذیب اور ثقافت اپنا امتیازی وصف رکھتی ہے ۔