ویب ڈیسک:اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔
سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔
سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔