ویب ڈیسک:برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی کے بریڈفورڈ لٹل ہارٹن کے گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ فنچ اسٹریٹ میں ہفتے کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب گھر کی بالائی منزل میں آگ لگی۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کوبچانے بالائی منزل پرگیا جہاں آگ کی لپیٹ میں آگیا، نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سےچھلانگ لگاکرباہر آچکا تھا جس کے باعث وہ آتشزدگی سے محفوظ رہا۔
رپورٹس کے مطابق جب آگ لگی تب گھر میں موجود ایک آدمی، ایک بچہ اور خاتون پہلے ہی گھر سے باہر آچکے تھے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی، البتہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔