میٹروبس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی 

Dec 03, 2023 | 17:31 PM

ویب ڈیسک :لاہور میٹروبس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی،خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچادیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور میٹرو بس انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا ۔میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو  انجینئر شاہد حیدر کاکہنا ہے کہ  انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

مزیدخبریں