غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف واضح پالیسی اپنائی،محسن نقوی

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف واضح پالیسی اپنائی،محسن نقوی
کیپشن: Adopt a clear policy against illegal resident foreigners, Mohsen Naqvi

ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف واضح پالیسی اپنائی،وفاق کی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپا کونڈلر(Ms.Philippa Condler)کی ملاقات، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا ء سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ۔
نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات میں  یر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے سپورٹ،کوآرڈینیشن اورتعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  اب تک پنجاب سے تقریباً15ہزارسے زائد غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اورپوری کوشش ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی طورپرمقیم غیر ملکی صوبے میں نہ رہے۔ قوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
نمائندہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کاکہنا تھا کہ حکومت کا غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اوراس عمل کو ریگولیٹ کر کے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل آئی جی،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ،سیکرٹری وزیراعلیٰ عملدر آمد،اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین اسلام آباد کے لائزن آفیسر فرمان خلجی، کمشنر افغان مہاجرین پنجاب رانا محمد ارشد،ڈائریکٹر افغان مہاجرین محمد عثمان غنی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔