نواب شاہ:ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا،3 سگےبھائی جاں بحق

نواب شاہ:ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا،3 سگےبھائی جاں بحق
کیپشن: نواب شاہ:ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا،3 سگےبھائی جاں بحق

ایک نیوز: سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔