ایک نیوز: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیاگیا،شیرافضل مروت سمیت 104رہنماؤں اور کارکن مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اورروڈ بندش کی دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔
شیرافضل مروت سمیت 104رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
Dec 03, 2023 | 11:24 AM