چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا یوم ثقافت پر پیغام 

Dec 03, 2023 | 11:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا کہناہے کہ  سندھ کے لوگ تاریخی طورپرامن ،رواداری پسند اوروطن دوست ہیں۔بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت،تقسیم،شدت پسند سوچ کیلئے زہر ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا یوم ثقافت سندھ پرپیغام میں کہنا ہے کہ سندھ کی سدابہار ثقافت ،قدیم ترین وخوبصورت تہذیب کاعکس ہے۔سندھ کے لوگ تاریخی طورپرامن ،رواداری پسند اوروطن دوست ہیں۔بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت،تقسیم،شدت پسند سوچ کیلئے زہر ہیں۔
سابق وزیرخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ اپنی ثقافت عالمی سطح پر اجاگر کرکے پاکستان کا مثبت چہر ہ پیش کرنا منشور ہے۔تمام ثقافتوں کو مساوی اہمیت اور درجہ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں