ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی،ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف نے بورڈ میں اپنی ترجیحات پیش کیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےلیے امیدواروں کے انتخاب کی گائیڈ لائنز بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے انتخاب کےلیے ان کے حلقوں بارے سروے رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا،یہ سروے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ نے پنجاب کے ہر حلقہ میں کروائے ہیں۔ امیدواروں کے تعین کےلیے کوآرڈینیٹرز کی رپورٹس حتمی نہیں ہونگی۔بعض حلقوں میں ایک سے زیادہ امیدواروں کی پوزیشن بہتر ہونے کی صورت میں آخری فیصلہ نواز شریف کا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے سوال کیا کہ قومی اسمبلی کی 141 نشستوں میں سے ہم عملی طور پر کتنی جیت سکتے ہیں۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اکثر بورڈ اراکین نے 100 تک نشستیں جیتنے کی بات کی،رانا ثناء اللہ 125 تک نشستیں جیتنے کے حوالے سے بیان پر قائم رہے،بلاول بھٹو کی تنقید اور الزامات کا جواب دینے کی بھی نواز شریف نے اجازت دے دی،پارٹی صدر شہبازشریف بلاول کے بیانات کو سنجیدہ نہ لینے کی بات کرتے رہے۔
ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ اکثر اراکین نے کہا کہ الیکشن ہم۔نے بھی لڑنا ہے اس لیے جواب دینا ضروری ہے ورنہ سارا ملبہ ہم پر ڈالا جارہا ہے۔