ایک نیوز: عوام کی نظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور سپہ سالار کا ایک سال مکمل ہونےپر کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے اس ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں،آرمی چیف نے دہشتگردی کے سددباب کے لیے بہت سخت اقدامات کیے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کردیا،پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف نے کافی حد تک اس پر بھی قابو پالیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ تقریباً 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئین ہے،ہم تو نماز میں بھی آرمی چیف کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ ان کی قوت میں اضافہ کرے،آرمی چیف نے پاکستان میں جرائم پر جو پابندی لگائی اور قانون کی پاسداری کروائی وہ کوئی آسان کام نہیں تھا،آرمی چیف کی جو کاوشیں ہیں ملک میں بہتری لانے کے لیے وہ بہترین ہیں،آرمی چیف کا احسان ہے جو انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا۔
عوام کا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کررہے ہیں،اگر غیر قانونی غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے،آرمی چیف نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے،جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد سے پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔