ایک نیوز: پاکستان کا ایک اور بین الاقوامی اعزاز ، شمشال وادی کی محنت کَش مویشی بان خاتون افروز نما کا نام بی بی سی کے سو بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق افروز نما کا تعلق پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی وادی شمشال سے ہے،افروز نما وادی شمشال کی واخی مویشی بان خواتین میں سے ایک ہیں،بی بی سی نے آخری بچ جانے والی سات مویشی بانوں سے متعلق ڈاکیومنٹری ریلیز کی ہے، بی بی سی کی رپورٹر فرحت جاوید نے ان بزرگ خواتین کے ساتھ پامیر کی چراگاہ تک سفر کیا۔
واخی مویشی بان خواتین کئی نسلوں سے اس علاقے میں مویشی بانی کر رہی ہیں،وہ گرمیوں میں شمشال سے کئی دن پیدل سفر کرتے ہوئے انتہائی مشکل راستے سے گزر کر ہزاروں مویشیوں کے ساتھ پامیر پہنچتی ہیں،
واخی خواتین پامیر میں مویشی بانی کرتی ہیں اور کھانے پینے اور سردیوں کے لیے مصنوعات تیار کرتیں،شمشال کی واخی کمیونٹی مویشی بانی سے حاصل مصنوعات کی تجارت کرتے ہیں ۔
شمشال کا رابطہ ملک کے باقی حصوں سے ۲۰۰۳ میں ہوا جب اس کو قراقرم سے بذریعہ سڑک جوڑ دیا گیا،واخی مویشی بان خواتین نے شمشال کو قراقرم ہائی وے سے جوڑنے کے لیے بننے والی سڑک میں بڑا حصہ ڈالا،
اس سڑک کو مکمل ہونے میں تقریبا بیس سال لگے،سڑک کی تکمیل کے بعد کے مویشی بان خواتین نے اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھائے،آج شمشال میں صرف ساتھ واخی مویشی بان خواتین باقی ہیں،افروز نما اور دیگر واخی مویشی بان خواتین کی محنت نے شمشال کی تقدیر بدلی۔