صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے نگراں وزیر کا حلف اٹھا لیا

Dec 03, 2023 | 05:57 AM

ویب ڈیسک :صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے سندھ کے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، کابینہ ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے مختصر وقت کے لیے وزارت دی گئی ہے، جسے ایمانداری سے نبھاؤں گا۔

مزیدخبریں