ویب ڈیسک :تحریک انصاف کےکارکن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پشاور دلہ زاک روڈ مین کبوتر چوک میں مظاہرہ کیاگیا،جس میں کارکنان نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پرانٹرا پارٹی الیکشن نامنظور کے الفاظ تحریر تھے،کارکنان نے شدید الفاظ میں انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج
Dec 03, 2023 | 05:12 AM