ویب ڈیسک :بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔