جرمنی میں شدید برفباری، روز مرہ کی زندگی مفلوج

Dec 03, 2023 | 03:37 AM

ویب ڈیسک :جرمنی کے جنوبی علاقے میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 320 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ہوائی اڈے کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے  کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی پروازوں کی صورتحال کو چیک کریں۔

شدید برف باری سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔درخت گرنے اور برفباری  کی وجہ  ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی۔الم اور میونخ میں کچھ مسافروں کو ٹرین میں رات گزارنی پڑی۔باویریا میں سڑکوں پر کئی ٹریفک حادثات ہوئے۔جرمن محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں برف کی گہرائی 40 سینٹی میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔


 

مزیدخبریں