نئی فلم میں سلمان خان کیسے دکھائی دیں گے؟ 

نئی فلم میں سلمان خان کیسے دکھائی دیں گے؟ 
کیپشن: نئی فلم میں سلمان خان کیسے دکھائی دیں گے؟ 

 ایک نیوز نیوز:نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق سلمان خان حال ہی میں اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہوئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنی فلم کے کردار کی ایک جھلک شیئر کی۔ 

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ‘ مکمل ہوگئی ہے۔  ساتھ میں سلمان خان نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی یہ فلم اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔