’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز کا امکان

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز کا امکان
کیپشن: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز کا امکان

ایک نیوز نیوز:ممبئی:  فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ انڈیا میں  کرسمس پر ریلیز ہوئی تو   نویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق زی اسٹوڈیو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔ ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے۔ جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔