شاہد خاقان کاشہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب  ہرجانہ کا نوٹس

شاہد خاقان کاشہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب  ہرجانہ کا نوٹس
کیپشن: شاہد خاقان کاشہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب  ہرجانہ کا نوٹس

 ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ شہباز گل نے مجھ پر بھارتی کمپنی سے 140 ملین روپے لینے کا الزام لگایا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کوہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس  بھجوا دیا۔شاہد خاقان کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ شہباز گل نے مجھ پر بھارتی کمپنی سے 140 ملین روپے لینے کا الزام لگایا،معزز عدالت بے بنیاد الزام تراشی پر شہباز گل سے 2 ارب روپے ہرجانہ کی ادائیگی کروائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میں رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعظم رہ چکا ہوں۔شہباز گل نے بے بنیاد الزام تراشی سے میری ساکھ کو شدید متاثر کیا ہے،شہباز گل نے 31 جولائی 2022 اور اس سے قبل متعدد بار پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شہباز گل نے بطور پی ٹی آئی رہنمامیڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد الزام لگائے اور  اپنے مفاد کی خاطر مجھ پر الزام تراشی کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا۔