ایک نیوز نیوز: معروف پیڈیاٹرک ماہرین نے کہا ہے کہ پروبائیوٹکس روٹا وائرس کے علاج اور اینٹی بائیوٹک سےوابستہ اسہال کی روک تھام میں کارآمد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متاز طبی ماہرین کالاہور میں منعقدہ صنوفی پروبائیوٹکس سمٹ 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پروبائیوٹکس صحت مند بیکٹیریا ہیں جو آنتوں کی تکلیف سے نجات میں مدد کرتے ہیں اور ہاضمہ کی تکلیف اور دیگر متعلقہ پیچیدگیوں کو دور کرتے ہیں۔ انسانی جسم میں تقریباً ایک کلوگرام اچھے اور برے دونوں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔
پروبائیوٹکس خراب بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے ایک مضبوط مدافعتی نظام تیار کرنے میں اچھے بیکٹیریا کی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان کے سرکردہ پیڈیاٹریشین ڈاکٹر عبد الغفار بلو ، پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول نے پروبائیوٹکس کے بطور علاج استعمال اور فوائد کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں۔
ستارہ امتیاز کے حامل پیڈیاٹرک انڈکرینولوجسٹ ڈاکٹر عبد الغفار بلو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، " پروبائیوٹکس محفوظ ہیں اور یرقان کا علاج کرنے اور بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ پروبائیوٹکس کا استعمال کرکے انسانی جسم میں بڑی تعداد میں رہنے والے نقصان دہ جرثومے مائکرو فلورا پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔"سر سید میڈیکل کالج میں شعبہ اطفال کے سربراہ، پروفیسر اقبال میمن نے کہا، "اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کی وجہ سے صحت مند بیکٹیریا ضائع ہونے کی صورت میں پروبائیوٹکس مددگار بیکٹیریا سے خلاء پُر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ادویہ میں قابلِ عمل بیکٹیریا کی مناسب تعداد کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے پروبائیوٹکس کے معیار کا تعین انتہائی ضروری ہے ۔ آنت میں داخل ہونے کے بعد پروبائیوٹکس انسانی جسم میں خوراک حاصل کرتے ہوئے خراب بیکٹیریا کی خوراک بھی استعمال کرلیتے ہیں۔