موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئےبلین ٹری کے ثمرات ملناشروع

Dec 03, 2022 | 22:48 PM

 ایک نیوز نیوز:سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورے حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے TenBillionTreeTsunami کے نام سے ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق    پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی کیلئے اٹھائے گئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں متعین جگہوں پر لاکھوں پودے لگائے گئے جو اب تناور درخت بن کر جنگل کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔منصوبے کے آغاز کے دنوں میں پی ٹی آئی حکومت کو اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تنقید کے باوجود اس منصوبے کو جاری رکھا اور ملک کے مختلف علاقوں میں لاکھوں پودے لگائے۔

ٹین بلین ٹری تسونامی منصوبے کے تحت 2021ء میں بہاولپور کے لال سُہارنہ نیشنل پارک میں بھی پودے لگائے گئے تھے جو کے آج کے دن تک گھنے جنگل کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ اس علاقے کی ایک تارہ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں درخت لگنے سے پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہاولپور کے اس سہارنہ نیشنل پارک میں پودے لگنے سے پہلے وہاں پر چند درخت ہی دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال کے مطابق اب وہاں گھنے درختوں کا جنگل نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح ملک کے بہت سے علاقوں میں نئے جنگل اگائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ 2021 میں لال سُہارنہ نیشنل پارک کی کیفیت اور اب 2022 کے تازہ ترین مناظر۔ بین الاقوامی سطح پر حرفِ دادسمیٹنےوالے ہمارے #TenBillionTreeTsunami منصوبے کےتحت ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے ایک سبز انقلاب وقوع پذیر ہورہا ہے۔

مزیدخبریں