فیفا ورلڈ کپ، نیدرلینڈز  امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ، نیدرلینڈز  امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل پہنچ گیا
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ، نیدرلینڈز  امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل پہنچ گیا

   ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، اس کی جیت کا سکور 1-3 رہا۔ ہالینڈ کی جانب سے میچ کے 10 ویں ہی منٹ میں میمفس ڈیپے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 45+1 ویں منٹ میں ڈالے بلائنڈ نے دگنا کردیا۔کھیل کے 76 ویں منٹ میں امریکہ کی جانب سے حاجی رائٹ نے گول کرکے سکور 1-2 کیا تاہم 81 ویں منٹ میں ڈینزل ڈمفرائز نے گول کرکے برتری 1-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان پری کوارٹر فائنل کا میچ آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔