ایک نیوز نیوز : حکومتی وزرا نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب میں کہا کہ دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں (ن) لیگ کے اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کو بریفنگ دی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کل عمران خان نے مشروط مذاکرات کی بات کرتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دی، دھمکیاں، گالیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اتحادی حکومت ہے اور کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہی ہو گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاستدان کبھی مذاکرات سے انکاری نہیں ہوتے۔ یہ واحد سیاستدان ملک پر مسلط ہوا ہے جس نے پونے 4 سال اپوزیشن سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو دھمکی دے کر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ یہ 25 مئی سے اسی کام پر لگے ہوئے ہیں۔