آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ،حکمران جماعت پی ٹی آئی کو  شکست

Dec 03, 2022 | 21:50 PM

 ایک نیوز نیوز: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی، مظفرآباد اور راولا کوٹ میں میئر اپوزیشن سے ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی آئی کو مظفر آباد میں شکست، ن لیگ بازی لے گئی۔
  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی۔ ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،  پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے۔راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو  بدترین شکست ہوئی ہے۔ راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔یوں مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھااس سے پہلے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں ملی تھیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی تھی۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی، 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی تھی۔

مزیدخبریں