’’میرادل یہ پکارے آجا ‘‘پر مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس ، ویڈیووائرل

Dec 03, 2022 | 20:20 PM

ایک نیوز نیوز :گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے۔اس ڈانس کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچارکھی ہے۔ 
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس ویڈیو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں ،انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھی پاکستانی لڑکی کے ڈانس سٹیپس کو کاپی کرتی نظر آرہی ہیں ۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے ،اداکارہ کی اس ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

مزیدخبریں