قائد اعظم کے مجسمے سے پھرعینک چرا لی گئی

 قائد اعظم کے مجسمے سے پھرعینک چرا لی گئی
کیپشن: قائد اعظم کے مجسمے سے پھرعینک چرا لی گئی

ایک نیوز نیوز:وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چرا لی گئی  ہم کیا ہیں؟ ہمارا قومی کردار کیا ہے ؟

تفصیلات کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہاڑی  میں نصب قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چرائی گئی ۔گزشتہ سال 6دسمبر کو بھی قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی تھی ۔وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب بانی پاکستان قائد اٰعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے چوری کی گئی عینک کو دوبارہ لگا دیا گیاتھا ۔قائداعظمؒ  کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے واقعہ پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

قائداعظمؒ  جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔انتظامیہ کو  قائداعظمؒ  کے مجسمے کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔