دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا،سپہ سالار کا کنٹرول لائن کا پہلا دورہ

Dec 03, 2022 | 19:45 PM

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بھی بات چیت کی ،آرمی چیف نے بلند حوصلے، پیشیہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کی تعریف کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب  میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ  دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے،  پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں