ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کیپشن: ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ایک نیوز نیوز(شہزاد علی)شیخوپورہ میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ:گاؤں علی پور چٹھہ واربرٹن روڈ پر زرعی ٹرانسفارمر چور چوری کرتے کرنٹ لگنے سے بجلی کی تاروں سے لٹک گیا۔ ٹرانسفارمر چوری کرنے والا الٹا لٹک گیاکرنٹ لگنے سے چور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 30سالہ منظور کے نام سے ہوئی۔