ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ

ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ
کیپشن: ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ

ایک نیوز نیوز: بھارتی ہندو یاتریوں حیات پتافی میں شیو اوتاری ستگورو سنت سوامی شادارام صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ہندو یاتریوں کے وفد نے22نومبر سے 3 دسمبر 2022 تک حیات پتافی میرپور ماتھیلو، سندھ میں "شیو اوتاری ستگرو سنت سوامی شادرام صاحب کا 314 واں یوم پیدائش منانے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ ہندو یاتریوں نے  صوبہ سندھ میں واقع اپنے مختلف مذہبی مقامات مندروں کا دورہ کیا۔ اپنی رسومات اور مذہبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد، واہگہ کے ذریعے ہندوستان واپس لوٹ گئے ہندوستانی یاتریوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں قیام کے دوران ان کے لیے کیے گئے انتظامات کوسراہا۔