ایک نیوز نیوز :کابل میں پاکستانی سفارت کار پر حملہ کرنے والا حملہ اور پکڑا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق حملہ اور ترکمان یا ازبک دکھائی دیتا ہے، حملہ آور نے پاکستانی سفارت خانے کے قریب عمارت کے آٹھویں فلور پر کمرہ لے رکھا تھا، عمارت کی اسی منزل پر ملزم نے بارودی سرنگ بھی بچھا رکھی تھی،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز وہاں پہنچی تو حملہ آور نے رسی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ،حملہ آور سے تین ہتھیار بھی ملے ہیں جس میں ایک اے کے 47 ،لانگ رینج رائفل اور سنائپر گن شامل ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج ایک اور حملہ اور کو بھی پکڑا گیا ہے، دونوں حملہ اور افغان اینٹلی جنس حکام کی حراست میں ہیں ۔