سرائے سدھو میں نامعلوم ملزمان کا نوجوان پر تشدد،ویڈیووائرل

 سرائے سدھو میں نامعلوم ملزمان کا نوجوان پر تشدد،ویڈیووائرل
کیپشن:  سرائے سدھو میں نامعلوم ملزمان کا نوجوان پر تشدد،ویڈیووائرل

 ایک نیوز نیوز:تھانہ سرائے سدھو کی حدود باگڑ سرگانہ میں نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد سوٹو ڈنڈوں سے بازو توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام کےرہائشی نوجوان اختر کونامعلوم افراد نے تشدد کانشانہ بنایا۔ملزمان نے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی اختر موٹرسائیکل کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتا ہے نامعلوم نمبر سے کال آئی کہ موٹر سائیکل بیچنا ہے آکر خرید لو۔اختر موٹرسائیکل دیکھنے پل باگڑ سرگانہ کے  نزدیک پہنچا تو گھاٹ لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل کردی جبکہ تاحال پولیس تھانہ سرائے سدھو ملزمان کو گرفتار نا کرسکی ورثا نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔