لاہور،عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گھڑی چور کے نعرے لگ گئے

لاہور،عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گھڑی چور کے نعرے لگ گئے
کیپشن: لاہور،عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گھڑی چور کے نعرے لگ گئے

ایک نیوز نیوز: صوبائی دارلحکومت کے علاقے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گھڑی چور کے نعرے لگانے والے شہری کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے گزرنے والا شہری اچانک رکا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے۔پی ٹی آئی کارکنان نے شہری کی درگت بنائی تو اس دوران پولیس خاموش کھڑی تماشہ دیکھتی رہی اور پھر دونوں کو ہٹا کر نعرے لگانے والے شہری کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔


شہری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک میں گھنٹوں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم اس سے بہت زیادہ تنگ آگئے ہیں۔