پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

Dec 03, 2022 | 18:13 PM

ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ،اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی ۔پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ،آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا،اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔ان کا مزید کہناتھا کہ 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ملاقات میں مونس الٰہی کا کہناتھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-03/news-1670073275-8463.mp4

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں،عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔ ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں