ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیرشازیہ مری نے خواجہ سراؤں کو خوشخبری سنادی pic.twitter.com/5KifQ4PtrA
— AIK News News (@pnnnewspk) December 3, 2022
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے وفاقی وزیر و چئیرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کی زیر قیادت خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ شازیہ مری کاکہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنی جِنس اپڈیٹ کرائیں ۔خواجہ سرا نادرا سے شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر مین اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
وفاقی وزیر،چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب اندراج پر درخواستگزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئیگا اور ان کو سہ ماہی 7000 روپے ملیں گے۔