نامور اداکار افضال احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نامور اداکار افضال احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: نامور اداکار افضال احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایک نیوز نیوز:فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور فنکار افضال احمد کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مرحوم کی نماز جنازہ رائیونڈ روڈ لاہور پر اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں نامور شوبز ستاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،سردار کمال، آصف اقبال، جواد وسیم، حامد رانا، حسن عسکری ، جرار رضوی ، شہزاد رفیق، قیصر ثنااللہ، ذوالفقار مانا، خالد عباس ڈار، اچھی خان، خالد بٹ ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی فنی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-03/news-1670071658-2773.mp4


فنکارافضال احمد نے 1968ء اور 2012ء کے درمیان 384 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ان کی چند سپر ہٹ فلموں میں ’’ہاشو خان، انسان اور گدھا،  وحشی جٹ، ہتکھڑی، جیرا سائیں، حاجی کھوکھر، رنگا ڈاکو، گوگا شیر، وحشی گجر، قربانی، چن وریام قابل ذکر ہیں۔افضال احمد اکیس برس بیمار رہنے کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کی نماز جناہ مفتی شفیق سیالوی نے پڑھائی۔